خیبر پختونخوا
بھارتی ہیکرز نے صوابی یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کر لی
بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے صوابی یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا۔
ترجمان صوابی یونیورسٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آف صوابی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے، ویب سائٹ بھارت سے تعلق رکھنے والے icrew نامی ہیکر نے ہیک کی۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ویب سائٹ تین بار ہیک ہو چکی ہے، ”یونیورسٹی انتظامیہ ویب سائٹ کو بحال کرنے کیلئے ہوسٹ کمپنی سے رابطے میں ہے۔”