قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار کو قتل کر دیا

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا تازہ ترین واقع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے مین بازار میں پیش آیا ہے جہاں تحصیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ضیاء الدین نامی موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر ضیاء الدین جیسے ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے اسے ٹارگٹ کیا، فائرنگ سے ضیاء الدین سکنہ ہرمز گاؤں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

وقعہ کے بعد ٹارگٹ کلرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال موصول نا ہو سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button