قومی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، ملک بھر میں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کوہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، پولنگ کا عمل 3 مارچ کو صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد کیلئے سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفر اقبال حسین، پنجاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کیلئےصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ جبکہ بلوچستان کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

انتخابی شیڈول کے تحت امیدوار 12 سے 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جس کے بعد نامز دامیدواروں کو ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی سکرونٹی کا عمل 15 سے 16 فروری کے درمیان کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں 17 سے 18 فروری کے دوران دائر ہوسکیں گی،امیدواروں کے اعتراضات 19 اور 20 فروری کو نمٹائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو جاری کرے گا جبکہ سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کیلئے امیدوار 22 فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button