باجوڑ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ایڈوانس ٹریننگ کا آخری مرحلہ اختتام پذیر
قبائلی ضلع باجوڑ میں فرئنیٹر کور نارتھ کی جانب سے جاری ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ایڈوانس ٹریننگ کا آخری مرحلہ اختتام پذیر گیا۔
نمائندہ تی این این کے مطابق فرئنٹیر کور نارتھ کی جانب سے باجوڑ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن بزنس کی مرحلہ وار ٹریننگ کا آغاز نومبر 2020 کو کیا گیا جس کا چوتھا اور آخری مرحلہ 6 فروری 2021 کو ختم ہوا۔
جدید دور میں باجوڑ کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے آگاہ کرنے اور اپنے روزگار کو جدید خطوط پر اسطوار کرنے کے لئے ایف سی نارتھ کی جانب سے پہلی بار اس نوعیت کے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں باجوڑ سے تعلق رکھنے نوجوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔ چوتھے مرحلے میں نوجوانوں کو ایڈوانس لیول کے گرافکس ڈیزائنگ کی ٹرینینگ دی گئی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلیمان خالد نے اس ورکشاپ میں ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پر کرنل سلیمان خالد کا کہنا تھا کہ باجوڑ کے نوجوانوں کو آن لائن ٹریننگ کے ذریعے روزگار کمانے کیلئے مزید اس طرح کی ٹریننگز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کے انعقاد پر چیمبر آف کامرس نے ایف سی نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔
واضع رہے کہ باجوڑ میں ڈیجیٹیل مارکیٹنگ ورکشاپ کے انعقاد کی وجہ سے کئی جوانوں نے آن لائن کاروبار کا آغاز کیا ہے۔