قومی

یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا، ملک بھر میں عام تعطیل

یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری جمعہ کو منایا جائے گا، اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

5 فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیرسرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 5 فروری کو کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی، تمام جماعتوں کے کارکنان سماجی تنظیموں، تاجر برادری وکلاء سکول و کالج کے طلباء سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور مختلف اجتماعات میںکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر، سرکاری ملازمین کی 3 چھٹیاں

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومت کی جانب سے بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

5 فروری جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کی تعطیل جبکہ ہفتہ اتوار تعطیل ہونے کی وجہ سے وفاقی محکموں کے ملازمین کل تین چھٹیاں کریں گے۔

صوبائی محکموں کے بیشتر ملازمین ہفتہ کے دن کی اتفاقیہ رخصت کی درخواست گزار کر کل تین چھٹیاں گھروں میں گزاریں گے ۔

تمام بینک اور مالیاتی ادارے 3 دن تک بند رہیں گے

ملک بھر میں تمام بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بھی تین روز تک بند رہیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کے باعث تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے ساتھ بینک تین روز بند رہنے کے بعد پیر کے روز کھلیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button