کورونا سے مزید 31 افراد چل بسے، تعداد 11 ہزار 833 ہو گئی
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے اور 1508 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1508 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 31 افراد انتقال کر گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11833 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 50540 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32889 ہے۔ اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 5818 ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں:
پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز
”کورونا ویکسین سے کوئی خاص بڑا ری ایکشن نہیں ہو سکتا”
کورونا ویکسین: مونچھ والی عورت اور دم والا مرد کیسے لگے گا؟
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 248919 ہو گئی ہے جبکہ 4036 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 159311 ہے اور 4821 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18840 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67803 اور 1931 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9100 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 269 افراد انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4912 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41655 ہے اور اب تک 478 مریض انتقال کر چکے ہیں۔