قومی

‘کورونا ویکسین سے کوئی خاص یا بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا’

ڈائریکٹر صحت ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف ویکسین سے کوئی خاص یا بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا۔ ندیم شیخ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کےمطابق ویکسین لگنے کے بعد بعض لوگوں کو ایک سے دو روزبخار آسکتا ہے۔

ڈائریکٹر صحت کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سے سرخ دانے، آنکھ، ناک سے پانی بہنا اور درد بھی ہوسکتا ہے، جن افراد میں اینٹی باڈیز بنی ہوئی ہیں انہیں ویکسین کی ضرورت نہیں جب کہ جن افراد کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے وہ ویکسین لگواسکتے ہیں۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے اور اس حوالے تقریب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوئی۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ  بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئی۔ کورونا ویکسین سب سے پہلے اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔

آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی اور آئندہ دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔ خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور پھر بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن ہو گی۔

این سی او سی نے تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ویکسین اسٹریٹجی پلان مرتب کیا ہے۔ ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button