فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتے سے انکار کر دیا۔
فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سْسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اْن کے گھر پہنچے تھے جہاں بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی، تعریف سن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سْسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کرتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔