قومی

”نیازی صاحب! قومیں لنگرخانوں سے نہیں کارخانوں سے بنتی ہیں”

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر منشی مریم نواز کیخلاف بیان داغ کر اپنی رپورٹ بنی گالہ ارسال کرتا ہے، شرم و حیاء سے عاری حکومتی ترجمان بجلی اور پیٹرول مہنگا کر کے بھی مافیا کے سرغنہ کے دفاع کے لئے آ جاتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری راجکماری کی ایک ٹویٹ سے چالیس ترجمانوں کی فوج میں بھگدڑ مچ جاتی ہے، خادمہ جی! سلطنت شغلیہ میں آپ کی موجیں لگی ہیں، خادمہ جی آپ ”گھس بیٹھیوں” کی طرح ہر جماعت میں گھسنے کا فن جانتی ہیں۔

ن لیگی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کیا کھوکھر پیلس کیخلاف ریاستی جبر کا مظاہرہ کرنے جو چھتر پریڈ ہوئی وہ فردوس عاشق اور شہبازگل بھول گئے ہیں، چور وزیراعظم لوگوں کے گھر گراتا ہے اور جمائما کا خیرات میں دیا گیا محل چند لاکھ میں ریگولرائز کرا لیتا ہے، ”یہ پاکستان کو واحد وزیراعظم ملا جس نے اپنی سیاست چندے اور زکوة کے پیسوں سے شروع کی، چندہ خور اور زکوة چور وزیراعظم نے آج پوری قوم کو لنگرخانوں پر لگانے منصوبہ تیار کر لیا ہے، عمران نیازی صاحب! قومیں لنگرخانوں سے نہیں کارخانوں سے بنتی ہیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button