قبائلی اضلاع

”ضلع خیبر کے تینوں پریس کلب مالی بحران سے دوچار ہو رہے ہیں”

ضلع خیبر کی تینوں پریس کلبوں کے صدور کا لنڈی کوتل پریس کلب میں ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع خیبر کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بحث کی گئی۔

لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر عمران شنواری، جمرود پریس کلب کے صدر ساجد علی کوکی خیل اور باڑہ پریس کلب کے صدر خادم آفریدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ضم اضلاع کی پریس کلبوں کیلئے 20 لاکھ روپے کا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کیا جو تاحال جاری نہ ہو سکے جس کے باعث ضلع خیبر کے تینوں پریس کلب مالی بحران سے دو چار ہو رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور صحافیوں کو فنڈز تاحال ریلیز نہیں کئے گئے۔

انہوں نے صوبائی حکومت اور بالخصوص وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، مشیر اطلاعات کامران بنگش اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کی کہ وہ فنڈز کو بروقت ریلیز کریں تاکہ پریس کلب موجودہ بحران سے نکل سکیں۔

اجلاس میں ڈی پی او خیبر محمد اقبال سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ تینوں پریس کلبوں کو سیکورٹی فراہم کریں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے، اگر کوئی بھی واقعہ رونماء ہوا تو اس کی ذمہ داری ڈی پی او خیبر پر عائد ہو گی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ لنڈی کوتل پریس کلب کی فوری تعمیر کو ممکن بنایا جائے، عرصہ دراز سے لنڈی کوتل کی صحافی برادری اپنے فرائض کرایے کی ایک پرائیویٹ بلڈنگ میں نبھا رہی ہے۔

اس موقع پر جملہ صحافی برادری نے سینئر صحافی ابراہیم شینواری کیساتھ پیش ہونے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور حکومت سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button