خیبر پختونخوا

پسند کی شادی کا انجام، بیوی نے میکے والوں سے مل کر شوہر کو قتل کر دیا

نوشہرہ، پسند کی شادی کا خوفناک انجام، چار سال قبل پسند کی شادی کرنے والے خوبرو نوجوان اشفاق خان کو اس کی محبوبہ (بیوی) مسماۃ سپنہ نے میکے والوں کے ساتھ مل کر کھانے میں زہر ملا کر موت کے گھات اتار دیا، مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے حقیقت پیش کر دی۔

مقتول کے بھائی مشتاق خان کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ میں 164 بیان قلمبند، مقتول اشفاق خان کی بیوی مسماۃ سپنہ سمیت سسرالیوں کے خلاف نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے مطابق مقتول کو 24 نومبر 2020 کو زہر دیا گیا تھا جس سے مقتول اشفاق خان کو الٹیاں لگ گئی تھیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول کے جسم کے نمونے اور معدہ میں مختلف اجزا خیبر میڈیکل کالج لیبارٹری بھجوائے گئے، لیبارٹری کی رپورٹ میں مقتول اشفاق خان کی موت کی وجہ کھانے میں زہر دینا ثابت ہوا۔

تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقتول کے بھائی مشتاق خان ولد عمر حیات کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی مسماۃ سپنہ، اس کی بہن منہ اور مقدمہ میں نامزد دو مزید ملزمان جہانگیر شاہ عرف سپین گل اور جنت شاہ پسران نصیر شاہ کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button