خیبر پختونخوافاٹا انضمامقبائلی اضلاع

باڑہ میں دو قبائل کے مابین تنازعہ، حل کے لئے عدالت کی بجائے پرانے جرگہ نظام پر اکتفا کیا جا رہا ہے

باڑہ اچینی سیکرٹری پل کے علاقے میں قبیلہ شلوبر اور ذخہ خیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے آفریدی اقوام نے آئندہ جمعہ تک فائر بندی (تیگہ) رکھ دیا۔

آفریدی اقوام کی ایک نمائندہ جرگہ جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی، ملک دوران گل، حاجی نصیب، ملک ظاہر شاہ، شاہ فیصل، صحبت خان، حاجی صحبت، قاضی مومن، محمد آمین، حاجی پولٹیکل، اخون زادہ محمد انور، حاجی ظاہر، پیر عبداللہ شاہ اور ڈاکٹر عبدالجبار جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایچ او ملک اکبر اور ایس آئی یاغستان سمیت دیگر شامل تھے نے قمبر آباد میں قبیلہ شلوبر کے سینکڑوں عمائدین پر مشتمل افراد اور دوسری جانب قبیلہ ذخہ خیل کے لوگوں کے درمیان جاری تنازعہ میں 29 جنوری بروز جمعہ تک فائر بندی کی اور اس دوران نمائندہ جرگہ دوسرے فریق سے بات کریگی۔

قبیلہ شلوبر کے عمائدین کے مطابق ذخہ خیل کے چند افراد نے دو دن پہلے قبیلہ شلوبر کے لوگوں کے مکان کو گراگر نذر آتش کیا اور گاڑیاں وغیرہ کو نذر آتش کیا جس پر قبیلہ شلوبر کے عوام مشتعل ہیں۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قبیلہ شلوبر کے تینوں ذیلی شاخوں سے تین تین بندوں پر مشتمل 9 رکنی نمائندہ وفد کا انتخاب کیا جو اس معاملے کو مقامی روایات کے مطابق حل کریگی۔

جرگہ ممبران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قبیلہ شلوبر کے عوام سے دو دن تک فائر بندی کی درخواست کی جس پر قبیلہ شلوبر سے عمائدین راضی ہوئے اور اس دوران ذخہ خیل کے عبدالخالق گروپ کیساتھ مقامی روایات کے مطابق جرگہ کیا جائیگا اور مسئلے کا پر آمن حل نکالا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button