خیبر پختونخوا

خواجہ سراء چاہت چاقو حملے میں زخمی

 

پشاور میں حملے میں زخمی خواجہ سراء چاہت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کیا گیا ہے اور انکو گزشتہ رات لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خواجہ سرا کی جان بچانے کے لئے بڑی سرجری کرنی پڑی، پرائیویٹ کمرے میں داخل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاہت نامی خواجہ سراء کو کل رات تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا۔ ایل آر ایچ ترجمان کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے علاج کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے اور بغیر کسی مشکل کے انکے علاج تک رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یاد رہے ستمبر 2020 میں پشاور کے علاقے تہکال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گل پانڑہ نامی خواجہ سرا ہلاک جبکہ ان کے ساتھی چاہت کو زخمی ہوگیا تھا۔

چند روز قبل ضلع خیبرمیں بھی خواجہ سراؤں پرحملہ ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کے ساتھ ڈی جے سسٹم کو آگ لگاکر جلادیا گیا تھا جس کے بعد خواجہ سراؤں نے ملوث افراد کے خلاف جمرود تھانے میں ایف ائی ار درج کرائی۔
جمرود ایس ایچ او امجد آفریدی نے ایف ائی ار کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے جمرود تھانے میں بند کردیا جبکہ دیگر ملوث افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خواجہ سراوں نے مطالبہ کیا کہ انکو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کا جو نقصان ہوا ہے اسکو پورا کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button