قبائلی اضلاع

ضلع خیبرکے صحافیوں نے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

ضلع خیبرکے صحافیوں نے قرارداروں کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلبوں کے مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور فوری طور پر فنڈز کا اجراء کریں۔

ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبوں کے صدور اور جی ایس کی موجودگی میں صحافیوں کا اجلاس زیر صدارت باڑہ پریس کلب کے صدر خادم خان آفریدی منعقد ہوا۔ صحافیوں کے مشکلات پر بحث ہوئی اور مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر ضلعی سطح پر 12 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع خیبر کے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں آسانی پیدا کریں اور تینوں پریس کلبز کو سیکورٹی فراہم کریں۔ اجلاس میں صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کے صحافیوں کو فنڈز نہ ملنے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے اور صوبائی حکومت فنڈز فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پریس کلبز سخت مشکلات سے گزررہے ہیں اس لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبز کو مشکلات سے نکالنے کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کریں مزید ٹال مٹول سے کام نہیں چلے گا کیوں کہ ضلع خیبر کے صحافیوں نے سخت حالات میں اپنے علاقے کی خدمت کی ہے اور دہشتگردی کے دور میں عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیا یے۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد پریس کلبوں کے مشکلات و مسائل کے حل میں مزید تاخیر سے صحافیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button