قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارود سے اڑا دیا

 

شمالی وزیرستان میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔

شر پسند رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل شمالی وزیرستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ کو قتل کر دیا تھا۔

ڈاکٹر ولی اللہ بنوں سے اپنے گاوں میر علی ہرمز جا رہے تھے کہ میرعلی بائی پاس روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر دیاپولیس کے مطابق ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کے کالج میں پتھالوجی کے پروفیسر تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button