افغانستانبین الاقوامی
افغانستان میں ججوں کی گاڑی پر حملہ، 2 خواتین آفیسرز جاں بحق
افغان دارالحکومت میں ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین افسران جاں بحق ہو گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی۔
افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہو گئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین دم توڑ گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین میں 1 خاتون جج اور وزارت تعلیم کی 1 ملازم شامل ہیں۔
حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے ہمدرد پولیس اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے 13 ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔