قومی

بجلی صارفین پر 3 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

پیپکو کی وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 30 پیسے یونٹ بڑھانے کی سفارش ،صارفین پر 3 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، حکومت نے سوچ بچار شروع کر دی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 30 پیسے مزید اضافہ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپکو نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 30 پیسے یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ جس پر حکومت نے سوچ بچار شروع کردیا ہے ۔بجلی کی قیمت بڑھنے سے بجلی کے صارفین پر 3 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 20پیسے کا پہلے ہی اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے ملک میں پہلے سے موجود مہنگائی میں مزید طوفان برپا ہونے کا امکان ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button