خیبر پختونخوا

کوہستان میں امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ کا قانونی شکار کر لیا

اپر کوہستان کے علاقے کئیگاہ میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوئی جب کہ امریکی شہری ریچرڈ کینلی نے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے میں مارخور کا قانونی شکار کیا۔

امریکی شہری ریچرڈ کینلی نے مارخور کے شکار کیلئے 2 روز تک کڑی محنت کی،برفیلے رستوں پر پہار سر کئے اور بالاخر بڑے مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی جبکہ 20 فیصد حکومت کو دیا جائے گا۔

کوہستان کے کئی گاہ کنزرویشن ایریا میں 2005 سے نارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوتی ہے جس کیلیے غیر ملکی شکاری ایک سیپونے دو کروڑ روپے ادا کرتے ہیں۔

کئیگاہ کے ریزرو ایریا میں لگ بھگ ایک ہزار چھوٹے بڑے مارخور پائے جاتے ہیں جسکی حفاظت مقامی کمیونٹی اور وائلڈ لائف حکام کرتے ہیں۔ سال میں صرف ایک بار ٹرافی ہنٹنگ ہوتی ہے باقی ماخور سال بھر محفوظ ہوتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button