خیبر پختونخوا

گھر میں چائنیز چاول بنانے کا آسان طریقہ

ثناء گل 

دنیا بھر میں مشرقی کھانے چٹ پٹی ہونے کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اور چیزوں میں جدت آنے کے ساتھ کھانوں اور ذائقوں میں بھی جدت نظر آرہی ہے۔ اب لوگ دنیا بھر کے مشہور کھانے نا صرف کھانا پسند کرتے ہیں بلکہ خواتین انکو گھروں میں بھی بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
ان کھانوں میں آج کل چائنز چاول بھی شامل ہے، بڑوں کے ساتھ بچے یہ چاول کھانا پسند کرتے ہیں، اکثرکھانے کی فرمائش کی جاتی ہے۔ چائنیز چاول کیسے تیار کی جاتی ہے، آج ہم آپکو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
چائنیز چاول بنانے کے ضروری اشیاء
چاول 2 کپ
مرغی گوشت، حسب ضرورت
تیل، چار چمچ
انڈے، 2 عدد
گاجر،2 عدد
شملہ مرچ، 2 عدد
سبز پیاز، 6 یا 7 عدد
ادرک، حسب ضرورت
نمک، کالی مرچ ، زیرہ حسب ضرورت
لہسن،دو عدد
سویا ساس ،سرکہ، ایک چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے دو گلاس چاول لے کر دو تین بار صاف پانی سے دھولیں۔ پھر اس چاول کو آدھے گھنٹے کیلئے گرم پانی میں رکھ لیں تاکہ چاول تھوڑے نرم ہو جائے۔
اس کے بعد 4 چمچ تیل ساڑھے دو سو گرام مرغی کا گوشت لیں، گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں۔ اس کے بعد دو لہسن اور ایک ادرک لے کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد سبز پیاز اور دو گاجر اور دو شملہ مرچ لے کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

ایک بڑا سا برتن لیں اس میں تین لیٹر پانی ابال کر اس میں ایک چمچ نمک بھی ڈال دیں جب پانی ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں چاول ڈالیں۔ چاول جب 90 فیصد تک نرم ہو جائے تو نکال لیں، اور ایک طرف رکھ لیں۔
اب ایک دوسرا بڑا برتن لے کر اس میں تیل ڈالیں، جب تیل گرم ہوجائے پھر اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں، اس کے بعد اس میں پسا ہوا لہسن، ادرک ڈالیں،جب معلوم ہو جائے کہ گوشت گل گیا ہے، اس کے بعد اس میں گاجر اور سبز پیاز کا سفید حصہ ڈال دے کیونکہ یہ دونوں حصے سخت ہوتے ہیں۔ جب یہ بھی پک جائے اس کے بعد اس میں شملہ مرچ ڈال کر 2 منٹ تک مکس کریں، بعد میں سبز پیاز کا حصہ ڈال دے جب تک یہ پک جائے تو اس کو ایک طرف رکھ لیں۔
بعد میں انڈے مکس کرکہ اس میں ڈالیں ۔ان ساری چیزوں کے ساتھ خوب مکس کریں جب یہ ساری چیزے پک جائے تو اس میں آدھے ابلے ہوئے چاول ڈالیں اور اس کے ساتھ مکس کریں۔
آدھے چاول اس لئے ڈال دیئے جاتے ہیں کہ اسانی کے مکس ہوجائے اس کے ساتھ اور بھی چاول ڈال دے اور دو تین منٹ کیلئے مکس کریں۔
آخر میں پانچ منٹ کیلئے ان چیزوں کو دم کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد ایک چمچ سویا ساس اور ایک چمچ سرکہ اس کے ساتھ کالی اور سفید مرچ ڈال کر ایک دوسرے کے ساتھ مکس کریں اور دو تین منٹ تک اس طرح چھوڑ دیں۔
دم کرنے کے بعد مزیدار چائنیز چاول تیار ہیں ،اسکو بڑے سے پلیٹ میں ڈال کر پیش کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button