قبائلی اضلاع

امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے طورخم بارڈر پر جدید نظام لا رہے ہیں۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع خیبر میں واقع طورخم بارڈر کا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے ان استقبال کیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو طورخم امپورٹ ٹرمینل اور طورخم بارڈر زیروپوائینٹ پر سیکورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ کے دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے ایف سی اور مقامی پولیس جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، بعد میں وزیر داخلہ لنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی بھی گئے۔

واس موقع پر فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ طورخم۔ بارڈر منیجمنٹ سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، طورخم بارڈر کے ذریعے ہم وسطی ایشیاء تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، این ایل سی ٹرمینل پر چار بڑے کمپوننٹ آنے جانے والے مسافروں اور کنٹینرز پراسسنگ میں مزید سہل ہو جائے گا اور تمام حائل مشکلات دور ہو جائیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کو بھی اپنی حدود میں مسافروں اور کنٹینرز کی سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہئیں، ”وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے طورخم بارڈر پر بہترین اور جدید نظام لا رہے ہیں۔”

شیخ رشید نے کہا بارڈر پر مسافروں اور کنٹینرز کی آمدورفت کیلئے پرائمری انسپکشن، پیسنجر ٹرمینل، امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹرمینل کے ذریعے جلد اور احسن طریقے سے کلیئرنس ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button