قومی

نئے سال کا تحفہ، بجلی اور پیٹرول مزید مہنگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت نیپرا میں ہوئی جس میں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے منہگی کرنے کی منظوری دی۔

اضافہ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ منہگی ہو گی جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے منہگی ہو گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تاہم دوسری جانب  اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع  مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے،  وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے  بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button