خیبر پختونخوا

مہمند اکنامک زون اور بونیر ماربل سٹی کے حوالے سے اہم پیش رفت، حکومت کے بڑے اعلانات

خیبرپختونخوا نے پشاور ورسک روڈ اور شبقدر میں قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے بونیر ماربل سٹی کے قیام کے لئے زمین کی خریداری کا پی سی ون بھی ایک ہفتے کے اندر منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مہمند اکنامک زون اور بونیر ماربل سٹی کے حوالے سے آج بروز بدھ اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں اجلاس میں مہمند اکنامک زون کو اسپیشل اکنامک میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہمند اکنامک زون 350 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جس نئی صنعتین لگانے کے لئے اب تک 106 پلاٹس الاٹ گئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 184 پلاٹس پر ورسک روڈ اور شبقدر میں قائم ماربل فیکٹریوں کو منتقل کیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور اور شبقدر سے رضاکارانہ طور پر مہمند اکنامک زون منتقل ہونے والے ماربل فیکٹریوں کو سستی نرخوں میں پلاٹس علاوہ گرانٹس بھی دیئے جائیں گے جبکہ وہاں پر ان لوگوں کو پلاٹس کی فراہمی اولین ترجیح ہوں گی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ورسک روڈ پر قائم ماربل فیکٹریوں میں سے 19 فیکٹریوں کے مالکان نے مہمند اکنامک زونز میں منتقل ہونے کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں.

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردی کہ ورسک روڈ پر قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون میں میں منتقل کرنے کے لئے ان ماربل فیکٹری مالکان کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 15 دنوں میں ہوم ورک مکمل کرکے ایکشن پلان پیش کیا جائے۔

بونیر ماربل سٹی کے حوالے سے فیصلے

اجلاس میں بونیر ماربل سٹی کے مجوزہ منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ ماربل سٹی 126 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا۔ بونیر ماربل سٹی منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردی کہ اس منصوبے کے قیام کے لئے زمین کی خریداری کا پی سی ون ایک ہفتے کے اندر منظور کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ماربل سٹی میں 2.8 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس میں 12 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ بونیر ماربل سٹی میں 200 صنعتی یونٹس قائم کئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button