خیبر پختونخوا
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 20 ٹرانسپورٹ اڈے سیل
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور چیف سیکرٹری کی ہدایات پر صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 اڈے سیل جبکہ صوبہ بھر کے 1538 اڈوں کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 586 گاڑیوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 32219 گاڑیوں پر 7885050 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ارشد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کریں۔