قومی

پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازیں چلائے گی اور  چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارشد ملک کی ہدایت پرپی آئی اے پیر سے آپریشن شروع کردے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب پروازوں کو کارگو سے بھرے گی۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا قومی ذمہ داری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button