خیبر پختونخوا

پشاور میں چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے مالکان کو بی آر ٹی کی جانب سے ادائیگی کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے تحت پشاور شہر میں بس او ویگنوں کے مالکان کو گاڑیوں کے معاوضوں کی ادائیگی شروع کردی۔

حکومت نے منصوبے کے تحت شہر میں چلنے والے پرانے منی مزدا بسیں اور ویگنوں کی خریداری کا پہلے ہی اعلان کیا تھا جس کے تحت اب تک 89سے زائد گاڑیوں کی قانونی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔

بی آر ٹی منصوبے کے تحت پشاور شہر میں چلنے والے بس مالک کو گاڑی کا معاوضہ دیا جا رہا ہے

بی آر ٹی ترجمان کے مطابق مالکان کو انکی گاڑیوں کے عوض طے شدہ ریٹ پر معاوضوں کی ادائیگیوں کے سلسے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی ہر لحاظ سے جانچ پڑتال اور تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے تصدیق کروائی جاتی ہے۔ مزید گاڑیوں اور ان سے منسلک معلومات پر تحفظات یا قانونی دعویداری کے حوالے اخبار میں اشتہار بھی دیا جاتا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہناتھا کہ پشاور کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مزید براں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور کرونا سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاؤ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ کسی بھی قسم کی شکایت اور تجویز کیلئے ٹرانس پشاور کی ہیلپ لائن 091-111-477-477پر کال کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button