کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 83 افراد لقمہ اجل بن گئے
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 83 مریض چل بسے جبکہ 2972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 اموات ہوئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مجموعی اموات 9 ہزار 164 ہو گئی، کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 1 ہزار 80 متاثر ہو چکے ہیں، پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 122 رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21 اور بلوچستان 17 ہزار 868 ہو گئی، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 اور آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 متاثر ہیں، گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 810 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار171 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب حیدر آباد میں 24.59 فیصد ہے، کراچی میں 17.71 فیصد، راولپنڈی میں 17.21 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.08 فیصد ہے، ایبٹ آباد میں 14.49, مظفر آباد میں 13.57 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 9.30, بلوچستان میں 7.59 فیصد رہا، گلگت بلتستان میں شرح 1.63، اسلام آباد میں 5.45 فیصد رہا، کے پی میں کیسز کی شرح 8.66, پنجاب میں 5.40 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں کیسز کی شرح 10.69 فیصد ریکارڈ کی گئی، ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.03 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں اور 77.5 فیصد انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ملک بھر میں کورونا سے 71 اموات ہوئی تھیں، 2545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 80 جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو گئی تھی۔
یہ بھی خیال رہے کہ ملک کے تین بڑے شہر کورونا سے ہلاکتوں کے لیے خطرناک قرار دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہوئیں۔