قومی

کورونا دوسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید 71 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شدت اختیار کر رہی ہے جس نے شہریوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 71 اموات ہوئیں، 2545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 80 جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، بلوچستان میں 17 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804، اسلام آباد میں 35 ہزار 441 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں:

155 ضلعی وبائی نگرانی کے مراکز کا افتتاح 

مولانا طارق جمیل بھی کورونا وائرس کا شکار

پشاور، مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن ریکارڈ 105 اموات

کورونا کہاں سے پھیلا؟ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم ووہان جائے گی

این سی او سی پنجاب میں 3 ہزار 491، سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 194 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 55 ہزار 44 اموات ہو چکی ہیں، دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button