قومی

نائٹ پارٹی کے دوران تصادم، ایک لڑکی چھت سے گرکر جان بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نائٹ پارٹی کے دوران دو لڑکیاں چھت سے گر گئیں، جس میں سے ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق نائٹ پارٹی میں تصادم کے دوران ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سنگم میں موجود نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تصادم ہوا تھا،جس کے دوران دو لڑکیاں چھت سے گر گئیں، جس میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گئی اور دوسری کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ہسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق تصادم کے دوران وہاں پر موجود سکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کو گولی لگی اور وہ بری طرح سے زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

واقعے کے بعد فلیٹ میں موجود چار لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تصادم کی وجہ جاننے کے لئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button