ملک بھر میں کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق، 3369 نئے کیسز رپورٹ
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 796 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں 3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 سے تجاوز کر گئی ہے، پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ 46 ہزار 629 زیر علاج ہیں۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 351 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 149، خیبر پختونخوا ایک ہزار 463، اسلام آباد 368، گلگت بلتستان99، بلوچستان 175 اور آزاد کشمیر میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 34 ہزار 579، خیبر پختونخوا 52 ہزار 92، سندھ ایک لاکھ 94 ہزار 359، پنجاب ایک لاکھ 27 ہزار 212، بلوچستان 17 ہزار 737، آزاد کشمیر 7 ہزار 663 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 783 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی، کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہو گئی، آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہو گئی، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آ گئی۔