خیبر پختونخوا

کرک: احساس کفالت پروگرام میں تاخیری حربوں کے خلاف خواتین کا احتجاج

احساس کفالت پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ ) میں خواتین کو پیسے دینے میں تاخیری حربوں کے خلاف کرک میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے احساس کفالت سنٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کرک شہر کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے سامنے خواتین نے احتجاجآ روڈ بند کیا، خواتین کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے ہم احساس کفالت پروگرام کے پیسے وصولی کے لئے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں مگر مختلف بہانے بناکر پیسے نہیں دیتے جبکہ جن کی سفارش ہوتی ہے اس کو پہلے فارغ کیا جاتا ہے کئی غریب خواتین کی سفارش نہیں ھوتی وہ سارا دن انتظار کے بعد خالی ہاتھ لوٹ جاتی ہیں اور ان کو کہا جاتا ہے کہ پیسے ختم ہو گئے ہیں اور اگلے دن آجائے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جن کو پیسے دیئے جاتے ہیں ان سے فی کس دو سو سے تین سو روپے بطور رشوت اور غنڈہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، خواتین نے کچھ وقت کے لئے کرک شہر ٹو صابر اباد روڈ کو ھر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا، خواتین کیساتھ مرد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کئی دن پہلے بھی خواتین نے اسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس پر حکومت نے ایکشن لیا تھا اب ایک دفعہ پھر خواتین اختجاج پر نکل أئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button