قومی

اب لوگ واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن چیزیں بھی منگوا سکتے ہیں

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن چیزیں منگوا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہوگا۔ صارفین کیٹلاگ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسندیدہ اشیا آرڈر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی خواہش مند صارف اگر کوئی چیز آن لائن منگوانا چاہتا ہے تو اُسے کیٹلاگ سے اسے منتخب کرنا ہوگا۔ واٹس ایپ بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button