قبائلی اضلاع

مہمند، پنڈیالی سمال ڈیم میں لاکھوں مچھلیاں پراسرار طور پرہلاک

ضلع مہمند، پنڈیالی سمال ڈیم میں لاکھوں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئیں، محکمہ فیشری نے متاثرہ مچھلیوں اور پانی کے نمونے ٹیسٹ کے لئے پشاور ارسال کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل پنڈیالی اقرب ڈاگ میں واقع بارانی سمال ڈیم میں محکمہ فیشری کے ذخیرے میں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ہیں، محکمہ فیشری نے ہلاکت کی وجوہات معلوم کرنے کے لۓ پانی اور ہلاک شدہ مچھلیوں کے نمونے پشاور ارسال کر دیئے ہیں۔

محکمہ کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ زہریلی دواٸی، آکسیجن کی کمی، بیماری یا کرنٹ لگنے سے پیش آیا ہے۔

علاقے کے عوام نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی جگہ پر کوٸی سکیورٹی اہلکار موجود تھا اور نہ ہی پولیس نے تاحال واقعے میں کوٸی پیش رفت کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button