خیبر پختونخوا
پبی میں پولیس کانسٹیبل نے تھانے کے سامنے خودکشی کرلی
تھانہ پبی کے گیٹ کے سامنے پولیس کانسٹیبل نے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ یاد رہے چند روز قبل مقتول کے پولیس کانسٹیبل بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے سامنے قتل کیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بیٹے کے قتل کے مدعی والد کو تھانہ پبی پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں بلایا تھا، تھانے کے قریب پہنچ کر مقتول جعفر شاہ نے خود پر فائر کردی اور زندگی کا خاتمہ کردیا، جعفرشاہ سپیشل برانچ میں ڈرائیور تھے جبکہ انکا مقتول بیٹا شاہ فیصل ایف آر پی پولیس میں ملازم تھے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے شہید کانسٹبل شاہ فیصل کے ٹارگٹ کلنگ کی زمہ داری قبول کی تھی،
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شہید کانسٹبل شاہ فیصل کے والد جعفر شاہ کو تھانہ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا گیا تھا۔