کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد متعدد موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی اور کئی افراد زخمی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)کا جلسہ بھی جاری ہے اور نیکٹا نے بلوچستان میں تھریٹ الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا۔
وزارت داخلہ بلوچستان نے پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر آج کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر کھی ہے۔