ویلسن وزیر نے صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ پر معافی مانگ لی
ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔
ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر ضلع خیبر زکوات کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری نے لنڈی کو تل پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی.
خیبر زکوات کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی اور ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں علاقے کے صحافیوں نے مشکل حالات میں علاقے کے مسائل اجاگر کئے جن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے صحافیوں کے ساتھ کسی قسم کے اختلافات نہیں ہے. لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران نے ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر کا صحافیوں سے معافی مانگنے اور مزکورہ مسئلہ کے خوش اسلوبی سے حل کرنے پر جرگہ ممبران مولانا احسان اللہ جنیدی اور حاجی ضرب اللہ شینواری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔