خیبر پولیس کے 450 اہلکاروں کی ٹریننگ جاری ہے۔ محمد اقبال
ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں، باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل کے سابق خاصہ دار فورس اور لیویز لیویز فورس/پولیس فورس کے 450 اہلکاروں کی 3 مہینے تربیتی ٹریننگ جمرود شاہ کس لیویز سنٹر اور جمرود فورٹ میں بہتر طریقے سے جاری ہے۔
ڈی پی او خیبر کے مطابق ضلع خیبر اہلکاروں کو ٹریننگ پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے تجربہ کار آفیسر دے رہے ہیں، تمام اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران رہائش اور بہتر کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
محمد اقبال نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی کا دورہ ضلع خیبر کے موقع پر سابق خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کو پولیس ٹریننگ دینے کا اعلان کیا تھا/
انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں نئے قائم تینوں تھانوں وادی تیراہ، ملاگوری اور شلمان پولیس سٹیشن کو سٹاف اور اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور باقاعدہ کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، ہر مہینے باڑہ، جمرود، ملاگوری، تیراہ شلمان اور لنڈی کوتل کے تمام پولیس سٹیشنوں کی کارگردگی چیک کی جائے گی۔
ڈی پی او خیبر نے کہا کہ تمام پولیس سٹیشنوں میں عوام کے مسائل بروقت حل کئے جائیں گے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاطت کرنا اور تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، کسی اہلکار کی ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کریں گے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عوام کی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے ہمارے دفاتر اور پولیس سٹیشن کے دروازے دن رات کھلے رہیں گے۔