نوشہرہ، پانچ سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
نوشہرہ میں پانچ سالہ معصوم بچے کے ساتھ مبینہ جنسی درندگی کی واردات، بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق پانچ سالہ معصوم بچہ واصف کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے جنسی درندے شاہ زیب نے زبردستی روکا اور پیرپائی ٹیوب ویل کے ویران مکان میں لے جا کر زبردستی جنسی درندگی کی تاہم بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔
بچہ شدید زخمی حالت میں گھر پہنچا اور والد کو آگاہ کیا، پولیس نے بچے کو میڈئکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے جنسی درندگی کی تصدیق کر دی۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے مخصوص نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، بچے کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد داخل کر دیا گیا۔
پولیس نے ملزم شاہ زیب ولد شیرباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے جس کے بعد عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ ریمارنڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا۔