پشاور میں ایٹا کا دفتر سیل، انجینئرنگ میں داخلے کا ٹیسٹ مؤخر ہونے کا خدشہ
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی کا دفتر سیل کردیا۔
ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) کے ذمہ 2 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہیں اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایٹا کا دفتر سیل کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹا کا دفتر سیل ہونے کے باعث 27 ستمبر کو ہونے والے انجینئرنگ کالج میں داخلے کا ٹیسٹ مؤخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) خیبرپختونخوا میں میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلوں اور سرکاری وغیر سرکاری ٹیسٹ کا انعقا د بھی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ انجنیئرنگ کالجز میں داخلے کے لیے ایٹا ٹیسٹ پہلے 6 ستمبر کو شیڈول تھا تاہم بعد میں اس کو موخرکیا گیا اور نئی تاریخ 27 ستمبر رکھی گئی لیکن ایٹا کا دفتر سیل ہونے کے بعد ایک بار ٹیسٹ کے موخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔