خیبر پختونخوا

صوابی، مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

صوابی کے علاقہ پلوسئی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اپنے کمسن پوتے سمیت جاں بحق جبکہ سربراہ خانہ چار بیٹیوں اور ایک پوتے سمیت زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق موضع پلوسئی میں گنگو ڈھیر پل کے قریب فضل محمد نامی ایک مزارع مکان میں رہائش پذیر تھا اور معمول کے مطابق اہل خانہ کمرے کے اندر سوئے ہوئے تھے کہ اچانک پیر اور منگل کی درمیانی شب بوسیدہ مکان کی چھت اہل خانہ پر گر گئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ملبے سے نکالا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں زوجہ فضل محمد اور پوتا چار سالہ ابو سفیان جاں بحق جب کہ مالک مکان فضل محمد کے علاوہ ان کی ایک شادی شدہ پچیس سالہ بیٹی مسماة (گ)، تین سالہ پوتا اذان پسر مسماة (گ)، بارہ سالہ مدیحہ، دس سالہ خدیجہ اور آٹھ سالہ بیٹی حدیثہ دختران فضل محمد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کالو خان منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کو آج صبح سپر دخاک کر دیا گیا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button