قبائلی اضلاع

ہائی وے ٹریفک پولیس کیخلاف پاک افغان شاہراہ پر افغان ڈرائیوروں کا احتجاج

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں پاک افغان شاہراہ پر ہائی وے ٹریفک پولیس کے خلاف افغان ڈرائیوروں نے احتجاج کیا ہے۔

افغانستان جانے والے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیوروں کو بے جا تنگ کرنا ٹریفک پولیس اہلکاروں کا معمول بن گیا ہے، کارخانوں سے لے کر طورخم تک جگہ جگہ پر ناجائز چالان بھلا کہاں کا انصاف ہے؟

انہوں نے کہا کہ پانچ کلومیٹر میں دو دو اور تین تین بار بلاوجہ جرمانہ و پرچے دینا ٹرانسپورٹروں و ڈرائیوروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

مطاہرین نے پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان شاہراہ سے ہائی وے ٹریفک اہلکاروں کو فوری طور پر واپس کیا جائے اور ٹرانسپورٹرز کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔

دوسری جانب لنڈی کوتل ہی کے علاقہ خیبر ولی خیل میں پاک افغان شاہراہ پر ٹرانسپورٹروں نے زیڑے چیک پوسٹ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کو بے نمبر چھوڑنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق لنڈی کوتل خیبر ولی خیل پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ پولیس اہلکار ٹرانزٹ گاڑیوں کو بغیر نمبر کے چھوڑتے ہیں اور ہمیں نہیں چھوڑتے، زیڑے پولیس کے اہلکاروں نے ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

ٹرانسپورٹرز نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو پاک افغان شاہراہ پر تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کو بے جا تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button