قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں فورسز کے اپریشن میں طالبان کا اہم کمانڈر جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں سکیورٹی فورسز نے ایک اپریشن کے دوران طالبان جنگجو کے اہم کمانڈر احسان محسود عرف سنڑئے کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق فورسزی نے شکتوئی میں ایک گرینڈ اپریشن کے دوران ایک بند گھر پر چھاپہ مارا تو اندر سے طالبان جنگجوں نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں حکومت کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب کمانڈر احسان عرف سنڑئے جاں بحق جبکہ ایک دوسرے کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے ابھی تک کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ شکتوئی میں چند دن پہلے ایک بم دھماکے میں لیفٹیننیٹ سمیت 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button