خیبر پختونخواقومی

پاک ریلوے کے تاریخی منصوبے ایم ایل ون کو طورخم تک توسیع دینے کی تیاریاں مکمل

وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے کے سب سے بڑے منصوبے ایم ایل 1 کو قبائلی ضلع خیبر تک توسیع دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیبر ضلع سے منتخب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے خط کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہ پشاور سے طورخم تک ریلوے ٹریک کو ایم ایل ون منصوبے میں شامل کرنے کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ڈائریکشن جاری کردی گئی ہے اور اس کے پی سی ون بنانے و سروے کے لئے ضروری اقدامات پر کام جاری ہے۔

جوابی خط میں شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ ہ ایم ایل ون پروجیکٹ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید تر بنانے و ملک و خطہ کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس میں پشاور سے طورخم تک ریلوے ٹریک کی شمولیت اس منصوبے کی اہمیت کو مزید بڑھا دے گی۔

خیال رہے کہ 25 اگست کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نورالحق قادری نے پاک-چائنہ اقتصادی راہداری کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون میں قبائلی ضلع خیبر شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو  ہدایات جاری کی تھی کہ اس حوالے سے جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے اور وزیر اعظم عمران خان نے اس کو سراہتے ہوئے خواہیش کا اظہار کیا تھا کہ پشاور سے طورخم تک ریلوے ٹریک کو بھی ایم ایل ون پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائے ۔

جس کے بعد وفاقی وزیر نورالحق قادری نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کو ایک لیٹر ارسال کیا تھا جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہدایات کے مطابق پشاور سے طورخم ریلوے ٹریک کو ایم ایل ون پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لئے سروے کیا جائے اور باقاعدہ پی سی ون بنایا جائے۔

ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کی تاریخ اور سی پیک کا اہم ترین منصوبہ گردانا جاتا ہے جس کی باقاعدہ منظوری گزشتہ اگست کے 6 تاریخ کو ایکنیک کمیٹی نے دی تھی۔ منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو ڈبل کیا جائے گا جس سے ٹرینوں کی تعداد اور رفتار زیادہ ہوسکے گی۔ منصوبے پر 7 ارب ڈالر تک تخمینہ لگنے کا اندازہ ہے جبکہ رواں بجٹ میں اس کے لئے صرف 6 ارب روپے بطور ٹوکن منی رکھے گئے ہیںپاک

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button