ڈی ایچ کیو ہسپتال پاڑہ چنار میں ڈاکٹرز ہاسٹل جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ
یرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع کرم کے رہنماؤں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاڑہ چنار میں ڈاکٹرز ہاسٹل کی جلد تعمیر اور سولرائزیشن کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاڑاچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی بنگش، سید باقر حسین، سی امداد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کئی ماہ سے پاڑاچنار ہسپتال میں ڈاکٹرز ہاسٹل منظور ہوگیا ہے جس ٹھیکیدار کو بلڈنگ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے اور ہاسٹل کا کام نہیں کررہا ہے لہٰذا کسی دوسرے ٹھیکیدار کو ڈاکٹرز ہاسٹل کا ٹھیکہ دیا جائے تاکہ بروقت تعمیر ہوسکے.
رہنماؤں نے ہسپتال کے سولرائزیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کی سولرائزیشن کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.
رہنماؤں نے ایم ایس، پارلیمنٹرینز اور دیگر ذمہ دار افراد سے بھی ہسپتال کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔