خیبر پختونخوا

یونیورسٹی آف سوات نے امتحانات کے تاریخ کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف سوات کے بی اے/بی ایس سی, بی کام اور بی بی اے کے امتحانات 29 ستمبر 2020 سے شروع ہونگے۔

کنٹرولر امتحانات محمد ریاض کے مطابق بی اے/بی ایس سی, بی کام, بی بی اے کے ریگولر اور پرائیویٹ طلباء وطالبات کے امتحانات کے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، امتحانی ڈیٹ شیٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 29 ستمبر 2020 سے امتحانات شروع ہونگے۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ ریگولر طلباءوطالبات کو رول نمبرز ان کے متعلقہ کالجز کو بھیج دئے جائنگے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کو رول نمبرز ان کے مسقل پتہ پر بذریعہ پاکستان پوسٹ ارسال کئے جائیں گے۔

واضح رہے وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم نے ملک بھر میں 15 ستمبر سے میٹرک، کالج اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 3 مراحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں، میٹرک، کالج اور یونی ورسٹی کی کلاسز کو کھولا جائے گا۔ بڑی جماعتوں کی کلاسز کھولنے کے بعد کورونا وائرس کے صورتحال اور کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

صورتحال کا جائزہ لینے کے ایک ہفتے بعد دوسرے مرحلے میں 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تدریسی عمل کی اجازت دی جائے گی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں 30 ستمبر سے پہلی سے پانچویں تک کی کلاسز کو کھولا جائےگا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا اور طلبا کو ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button