قبائلی اضلاع

خیبر، تعمیراتی کام کی بندش کیخلاف خوگا خیل قوم کا احتجاجی کیمپ

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میچنی چیک پوسٹ قومی کانٹہ پر حکومت کی طرف سے تعمیراتی کام بند کرنے کے خلاف خوگہ خیل قوم نے احتجاجی کیمپ لگا دیا۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لنڈی کوتل خوگہ خیل کے مشران ملک ماثل شینواری، شاہ حسین شینواری، مفتی محمد اعجاز شینواری، ملک خیال محمد ملک طاہر ملک تاج الدین معراجِ الدین شینواری، برکت اللہ شینواری، خانزادگل گل شینواری اور دیگر مشران نے کہا کہ مچنی چیک پوسٹ پر قائم قومی کانٹہ کا باقاعدہ ایگریمنٹ ایف بی آر، این ایل سی حکام سے کیا گیا ہے، انہوں نے باقاعدہ کانٹہ کا افتتاح بھی کر دیا جبکہ مذکورہ زمین کا ریکارڈ پٹواری کے ساتھ ہے، میچنی چیک پوسٹ کی زمین خوگاخیل کی قومی ملکیت ہے لیکن گزشتہ روز ایف سی حکام اور ضلعی انتظامیہ نے مچینی چیک پوسٹ پر تعمیراتی کام بند کرنے کا آرڈر جاری کر دیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے۔

مشران نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں سرکاری حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمارے دروازے کھولے ہیں، میچنی چیک پوسٹ پر قائم قومی کانٹہ پر تعمیراتی کام جاری رہے گا، اس میں بے جا مداخلت برداشت نہیں کریں گے جس کا باقاعدہ حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ قومی کانٹہ سے خوگہ خیل قوم کے ہزاروں افراد کی روزی وابستہ ہے۔

خوگہ خیل قومی مشران نے سیکورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میچنی چیک پوسٹ پر قائم قومی کانٹہ پر تعمیراتی کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور مذکورہ کانٹہ پر تعمیراتی کام مزید تیز کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں اور عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button