قبائلی اضلاع

لنڈیکوتل، منگیتر کی موت کا سن کر خان نامی افغان نے بھی اپنی جان لے لی

منگیتر کی موت کا سن کر ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل ہسپتال چوک میں کام کرنے والے افغانی ھیئر ڈریسر خان نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق صبح سات بجے اس کی منگیتر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی تھی، منگیتر کی موت کا صدمہ خان برداشت نہ کر سکا اور اپنے ڈیرے جا کر گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منگیتر اور نوجوان خان کا تعلق افغانستان سے ہے اور لنڈی کوتل دلخاد میں رہائش پذیر ہیں، منگیتر کی خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button