قبائلی اضلاع

‘شمالی وزیرستان میں بختاور جان کی اغوائیگی جیسے واقعات سمجھ سے بالاتر ہیں’

شمالی وزیرستان میرعلی میں مقامی مشر بختاور جان کے اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

حیدرخیل قبیلے کے بختاور جان کو چند دن پہلے خوشحالی علیم خان روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور ان کی گاڑی کو آگ لگائی تھی۔

آج بروز اتوار ان کی اغوا کے خلاف حیدرخیل قبیلے کے افراد اور یوتھ آف وزیرستان نے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ آف وزیرستان کے چئیرمین نورالاسلام نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے بعد بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور اس طرح اغوائیگی کی ورداتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بختاور جان کو جلد از جلد بازیاب کرا دیں اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کردیں۔

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر بختاور جان کو بازیاب نہیں کرا گیا تو پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا شروع کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button