بین الاقوامی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون سمیت علاقائی اور باہمی سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی اور باہمی سیکیورٹی تعاون بھی پر بھی گفتگو ہوئی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر ریاض میں سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد بن حامد اور کمانڈر جوائنٹ فورس لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) فہد بن ترکی السعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button