خیبر پختونخوا

احاطہ عدالت میں قتل توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکہ روانہ

پشاور میں احاطہ عدالت میں قتل ہونے والے توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکہ روانہ کردی گئی۔

نجی ٹی وی مطابق طاہر احمد نسیم کی لاش اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 615 کے ذریعے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی۔پ

شاور کا رہائشی طاہر احمد نسیم امریکی شہریت رکھتا تھا اور اس کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ چل رہا تھا جس میں وہ جیل میں تھا۔

یادرہے کہ 29 جولائی کو خالد نامی نوجوان نے پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں پیش ہونے والے طاہر نسیم کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

طاہر احمد نسیم کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے پیش کیا گیا تھا کہ خالد عدالت میں داخل ہوا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ خالد نے فرار ہونے کی بجائے فوری گرفتاری پیش کردی تھی۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو قتل کرنے والے خالد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

دوسری جانب ملزم کی رہائی کے لئے آج بھی ملک کے طول و عرض میں احتجاج اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button