کرم: سیاح شدید طوفان اور ژالہ باری کی زد میں آ گئے، 3 بھائی جاں بحق
ضلع کرم کے سرحدی علاقے سپینہ شگہ میں طوفانی باد و باراں اور ژالہ باری کے باعث سیاحتی مقامات پر تین بھائی جاں بحق اور متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرکے پانی سے اب تک تین افراد کی لاشیں نکال دئیے ہیں جبکہ پانچ افراد کو زندہ نکال کر مزید لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ سپینہ شگہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر عید کے چھٹیوں کو انجوائے کرنے کے لئے نوجوان گئے تھے شدید ژالہ باری اور طوفانی باد و باراں کے باعث بارانی ندی نالوں میں تغیانی آگئی اور متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی شروع کردی اور اب تک تین افراد کی لاشیں پانی سے نکال دی ہے اور پانچ افراد کو زندہ نکال دیا گیا ہے۔ مرنے والے اقبال ، ارشد اور طفیل تینوں سگے بھائی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی افراد لاپتہ ہے جن تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کورم شاہ فہد اور ڈی پی او قریش خان نے ٹی این این کو بتایا کہ انہیں اٹھ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی جن میں تین افراد کی لاشیں ملی ہیں اور پانچ کو بچا لیا گیا ہے تاہم جہاں جہاں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے اطلاع ملے گی امدادی ٹیمیں وہاں بھجوائی جائیں گی۔